21 مئی 2017 - 13:33
ریاض میں مسلمانوں کے خلاف کیا ہو رہا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور مصر کے صدر السیسی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور مصر کے صدر السیسی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات میں بحرین، قطر اور مصر کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تاکید کی۔

عرب ذرائع کے مطابق امیرکی صدر ریاض میں سعودی عرب کے حامی مسلم ممالک کو اسلام کے موضوع پر لیکچر دیں گے سعودی عرب خطے میں امریکی اسلام کے فروغ دے رہا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم بھی سعودی عرب پہنچ گئے
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام کے موضوع پر سعودی عرب کے اتحادی مسلم ممالک کو لیکچر دیں گے۔


نواز شریف بھی عرب اسلامک امریکن کانفرنس میں شرکت کےلیے ریاض پہنچ گئے ہیں اس کانفرنس میں امریکی صدر اسلام کے بارے میں سعودی عرب کے بادشاہ سمیت کئی اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کو درس دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا اکثر اپنی تقریروں میں امریکی اسلام اور حقیقی اسلام کی بات کرتے تھے جسے اس وقت سمجھنا دشوار تھا لیکن آج ان کی امریکی اسلام کے بارے میں باتیں درست ثابت ہوگئی ہیں سعودی اسلام در حقیقت امریکی ، ابوسفیانی ، معاویائی اور یزیدی اسلام کا مظہر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169